بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

گھر سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں برآمد

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کامران چورنگی کے قریب گھر سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چاروں افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا، مقتولین میں ماں اور تین بیٹے شامل ہیں، بچوں کی عمر 10 سے 15 سال کے درمیان ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول خاتون کی شناخت صائمہ جبکہ بچوں کی اشہد، شاہ زین اور احد کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ  مقتول خاندان کے سربراہ نے تھانے پہنچ کر بتایا کہ جس وقت اس کے اہل خانہ کو قتل کیا گیا وہ گھر پر موجود نہیں تھا، واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اشتہار
Back to top button