بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجاب کے مختلف حصوں میں دھند، حد نگاہ میں انتہائی کم، شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹریفک روانی متاثر

نارووال روڈ اور سکھر ملتان ایم فائیو پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ، ایم فائیو موٹروے کو ظاہرپیر سے اوچ شریف تک کھول دیا گیا

پنجاب کے مختلف حصوں میں دھند کے باعث شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹریفک متاثر ہوگیا۔پیٹرولنگ پولیس کے مطابق موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی صوبے کے مختلف حصوں میں دھند بڑھتی  گئی جس کی وجہ سے شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹریفک کی روانی میں خلل آیا۔

پیٹرولنگ پولیس نے بتایا کہ دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 4گوجرہ سے عبدالحکیم تک، ایم 3 درخانہ سے رجانہ تک بند کردی گئی۔ اس کے علاوہ نارووال روڈ اور سکھر ملتان ایم فائیو پر بھی مختلف مقامات پر دھند سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ نارووال روڈ، بھجنہ سے کرتار پور تک شدید دھند ریکارڈ کی گئی اور اس دوران حد نگاہ صرف 30 میٹر تک رہ گئی۔ بعدازاں دھند کم ہونے پر ایم فائیو موٹروے کو ظاہرپیر سے اوچ شریف تک کھول دیا گیا۔

اشتہار
Back to top button