بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

ترقی کی طرف بڑھنے کا واحد راستہ تعلیم ہے،نگران وزیرتعلیم

تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے نگران وفاقی وزیر مدد علی سندھی نے کہا ہے کہ ترقی کی طرف بڑھنے کا واحد راستہ تعلیم ہے۔یہ بات انہوں نے  اسلام آباد میں وفاقی نظامت تعلیمات کے دورے کے موقع پر کہی۔

انہوں نے کہا کہ بعض ممالک ہم سے کئی عشرے پیچھے تھے لیکن بہتر تعلیم کی بدولت آج وہ ہم سے میلوں آگے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے اور ہمیں اس کے مسائل اسی طرح حل کرنے چاہئیں جس طرح ہم اپنے ذاتی مسائل حل کرتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر ادارے کو چیلنجوں کا سامنا ہے تاہم انہیں لگن اور محنت کے ساتھ حل کرنے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

اشتہار
Back to top button