خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات اور توانائی سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے منصوبوں کو حتمی شکل دیدی ہے۔یہ بات کمیٹی کے پانچویں دو روزہ اجلاس میں بتائی گئی جو آج اسلام آباد میں وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید کی صدارت میں ہوا۔
کمیٹی نے فورم میں نئے منصوبوں کی شمولیت کے ساتھ ملک میں سرمایہ کاری کی فضا کی راہ میں حائل بنیادی رکاوٹوں کو دور کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔اجلاس کا مقصد سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے، معاشی چیلنجوں پر قابو پا کر معاشی ترقی کو تیز کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینا ہے۔