بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

سرگودھا بار میں محفل میلاد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) نائب صدر برداشت سرگودھا و نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودھا محترمہ سعدیہ ہما شیخ نے سرگودھا بار میں محفل میلاد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا ۔جس میں خواتین وکلاء کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

 

صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودھا رانا ظفر یاسین مہمان خصوصی تھے ۔خواتین وکلاء نے رحمت دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کئے ، آخر میں نائب صدر سعدیہ ہما شیخ نے نبی کریم سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور دعائیہ کلمات پیش کئے اور محفل پاک میں شرکت پر صدر بار اور خواتین وکلاء کا شکریہ ادا کیا ۔

اشتہار
Back to top button