بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

آدھی کوٹ میں بس اور کارکے تصادم کے نتیجے تین افراد موقع پر جان بحق

آدھی کوٹ میں بس اور کارکے تصادم کے نتیجے تین افراد موقع پر جان بحق جبکہ دوزخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال نورپورتھل منتقل کردیاگیا۔ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینیئر حافظ عبدالرشید کے مطابق ریسکیو کنٹرول روم خوشاب کو روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کی ایمرجنسی کال موصول ہوئی کالر کے مطابق نزد ایریگیشن آفس آدھی کوٹ  کے پاس مسافر اے سی بس اور کار کا تصادم ہو گیا ہے۔

 

ریسکیو ٹیمز نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر رسپانس کرتے ہوئے امدادی کاروائیاں شروع کر دیں۔ کالر کے مطابق  بس لاہور سے بھکر جارہی تھی جب کہ کار رنگ پور سے سرگودھا جا رہی تھی جس میں 5 بندے سوار تھے۔ تصادم کے نتیجے میں  3 افراد موقع پر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال نور پور تھل شفٹ کردیا اور جاں بحق افراد کی نعشوں کو بھی ٹی ایچ کیو ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔

 

زخمیوں میں 7 چک سرگودھا کے 31سالہ منیب رضا، بلوال کے 28 سالہ رہائشی علی حمزہ جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں 36 سالہ عبدالسمیع، 36 سالہ شازل اور 25 سالہ عبدالمسیح شامل ہیں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق بلوال سرگودھا سے ہے ۔

اشتہار
Back to top button