قومی
جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش کے باعث ہائی الرٹ جاری
جڑواں شہروں راولپنڈی و اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے باعث واسا نے ہائی الرٹ جاری کر دیا، راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔اس حوالے سے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر واسا نے بتایا کہ ہیوی مشینری اور سٹاف نشیبی علاقوں میں تعینات ہیں، محمکہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں اب تک 20 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نالہ لئی کی نگرانی کی جا رہی ہے تاہم ابھی صورت حال معمول کے مطابق ہے، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر 5 فٹ جبکہ گوالمنڈی پر پانی کے بہاؤ کا لیول 4 فٹ ہے۔