بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پیٹرول 26 روپے، ڈیزل 17روپے فی لیٹر مہنگا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل  کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔  نگراں حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 26 روپے 2 پیسےاضافہ کردیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے 2 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت  329 روپے 18پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 16ستمبر سے کردیا گیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کا اطلاق 30 ستمبر تک ہوگا۔

حالیہ اضافے کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 331 روپے 38 پیسے جبکہ فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 329 روپے 18 پیسے تک پہنچ گئی۔  دوسری جانب لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔

واضح رہےکہ نگران حکومت کے ایک ماہ میں پٹرول 58روپے43پیسےاورہائی اسپیڈ ڈیزل 55روپے78 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیے  پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے غریب پس جائیگا، عمران خان
Back to top button