تجارت
ڈالر کی بے قدری جاری، اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان
ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔انٹربینک میں آج ڈالر ایک روپے 11 پیسے سستا ہو کر 296.85 روپے ہے۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 297.96 روپے پر بند ہوا تھا۔
انٹربینک میں رواں ہفتے ڈالر 6 روپے ایک پیسہ سستا ہوا ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کا بھاؤ کم ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ سستا ہو کر 297 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100 انڈیکس 392 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 103 پوائنٹس اضافے سے 45753 پر بند ہوا۔
100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 46093 رہی۔حصص بازار میں سوا 22 کروڑ شیئرز کا کاروبار 11 ارب روپے میں ہوا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 11 ارب روپے بڑھ کر 6772 ارب روپے ہے۔