بین الاقوامی
سعودی ولی عہد کی بھارتی وزیراعظم سے ملاقات، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہےکہ سعودی عرب اور بھارت کے درمیان مستقبل کی تعمیر اور مواقع پیدا کرنے کے لیے تعاون موجود ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان نئی دہلی میں دو طرفہ امور پر ملاقات ہوئی۔
ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق ایجنڈے میں دو طرفہ تعاون کے وسیع شعبوں بشمول توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، سلامتی و دیگرامور شامل تھے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نےکہا کہ سعودی عرب اور بھارت کے درمیان مستقبل کی تعمیر اور مواقع پیدا کرنے کے لیے تعاون موجود ہے اور مستقبل کے مواقعوں پرکام کیا جارہا ہے۔
بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے لیے سعودی عرب اس کے اہم ترین اسٹریٹجک شراکت داروں میں سے ایک ہے اور دونوں کا باہمی تعاون پورے خطے میں امن اور استحکام کے لیے اہم ہے۔