حادثات کی روک تھام کیلئے ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی اینڈ ریجنل ٹرانسپورٹ کمیٹی کا اجلاس
حکومت پنجاب کی ہدایت پر بڑ ھتے ہوئے حا دثا ت کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے ڈی سی کمپلیکس کے کمیٹی روم میں ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی اینڈ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھا رٹی کا ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیررانا کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں سیکر ٹری آر ٹی اے کامران اکبر نے کمیٹی نےتفصیل سے بریفنگ دیتے ہوءے حکومت پنجاب کی جانب سے تشکیل کر دہ کمیٹی کے مقا صدپر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا نے کہا کہ ضلع میں حادثا ت کی روک تھا م کےلیے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے ٹریفک پولیس کو موٹر سائیکل سواران کیلئے ہیلمنٹ کو ضروری قرار دینے،میجر ایکسیڈ نٹ ہونے کے اسبا ب پر قابو پانے،ڈسٹرکٹ ایمر جنسی ریسکیو 1122کا کم سے کم ریسپا نس ٹائم اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی، اور خطرناک موڑوں پر ڈیوائد ر لگانے سمیت دیگر ضروری ہدایات جاری کیں۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اعجاز احمد ملک،سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رانا محمد اکبر،ڈی ایچ او ڈاکٹر گلزار یوسف راؤ،ڈی ایس پی پنجاب ہائی ویز پولیس رانا غلام مجتبےٰ،ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر مرادعباس،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ذوالفقار،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حافظ عبدالرشید شریک تھے۔