قومی
وزیر خزانہ کا خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے پر زور
خزانے کی وزیر شمشاد اختر نے ملک میں استعداد کار،پیداوار اور مجموعی محاصل بڑھانے کیلئے خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے ان تاثرات کا اظہار اسلام آباد میں نجکاری کے بارے میں کابینہ کمیٹی کیافتتاحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
نجکاری کے بارے میں کابینہ کمیٹی نے پی آئی اے کی نجکاری اور تشکیل نو کے بارے میں رکاوٹیں دور کرنے کیلئے ایک تکنیکی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا اور ہوا بازی کی وزارت کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ وقت میں ایک تفصیلی لائحہ عمل پیش کرنیکیلئے نجکاری کمیشن کے ساتھ مل کر کام کرے۔ کابینہ کمیٹی نے توانائی کے نگران وزیر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جو ڈسکوز کی انتظامیہ میں نجی شعبے کی شراکت سے متعلق نظام الاوقات کے ساتھ ایک قابل عمل منصوبہ پیش کرے گی۔