بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

افغانستان میں جنگی سازوسامان ہم نے نہیں افغان فورسز نے چھوڑا، امریکا

امریکا نے کہا ہے کہ افغانستان میں جنگی ساز و سامان افغان سکیورٹی فورسز نے چھوڑا ہے امریکا نے نہیں چھوڑا۔امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکا نے افغانستان میں کوئی ملٹری سازو سامان دہشتگردوں کیلئے نہیں چھوڑا، محدود تعداد میں کچھ اسلحہ اور ائیر کرافٹ کابل میں چھوڑے تھے۔انہوں نے کہا کہ جس جنگی ساز و سامان کی بات ہوتی ہے وہ افغان فورسز کیلئے تھا، اسلحہ و  سامان افغان سکیورٹی فورسز نے چھوڑا ہے امریکا نے نہیں چھوڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان طویل عرصے سے دہشتگردی کے خطرات کا سامنا کر رہا ہے، پاکستان کو درپیش سیکورٹی خطرات پر مل کر کام کریں گے، صدر بائیڈن پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔امریکی ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ بائیڈن دورہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات کریں گے، کشمیر سمیت تمام معاملات پر پاکستان اور بھارت خود بات کریں۔

واضح رہے کہ جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں بات چیت کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا تھا کہ افغانستان میں حالات بہتر نہیں ہوئے بلکہ مزید خراب ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں حالات ہماری پالیسی سے نہیں بلکہ انخلا کی ناقص پالیسی کے باعث خراب ہوئے۔ نیٹو انخلا کے بعد رہ جانے والے جنگی آلات پاکستان کیلئے ہی نہیں پورے خطے کیلئے مسئلہ ہیں۔

اشتہار
Back to top button