قومی
صدر نے ترک بحریہ کے کمانڈر کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آج اسلام آباد میں ایوان صدر میں ایک خصوصی تقریب میں ترک بحری افواج کے کمانڈر ایڈمرل ایرکومنٹ تاتیلوگلو کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا ہے۔
صدر مملکت نے ترک بحریہ کے کمانڈر کو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ سے نوازا۔
تقریب میں پاکستان اور ترک بحری افواج کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔