بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بھارت نے سورج کی تحقیق کے لیے پہلا شمسی مشن راکٹ روانہ کر دیا

بھارت کی چاند پر کامیاب لینڈنگ کے بعد ملک کی خلائی ایجنسی نے سورج کی جانچ اور تحقیق کے لیے اپنے پہلے شمسی مشن راکٹ روانہ کر دیا۔انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی ویب سائٹ پر براہ راست نشریات کے مطابق سائنس دانوں نے تالیاں بجاتے ہوئے راکٹ روانہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق اس نشریات کو تقریباً 5لاکھ ناظرین نے دیکھا جبکہ ہزاروں افراد لانچ سائٹ کے قریب گیلری میں جمع ہوئے تاکہ اس راکٹ کو روانہ ہوتے دیکھا جا سکے جس کا مقصد شمسی ہواؤں کا مطالعہ کرنا ہے، جو زمین پر عام طور پر خلل کا باعث بن سکتی ہیں۔

سورج کے لیے ہندی لفظ کے نام سے منسوب ’آدتیا ایل1‘ کو ایک ایسے موقع پر لانچ کیا گیا اور بھارت گزشتہ ماہ روس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چاند کے جنوبی قطب پر اترنے والا پہلا ملک بن گیا تھا۔گوکہ روس کے پاس زیادہ طاقت ور راکٹ تھا لیکن اس کے باوجود بھارت کا راکٹ چندریان-3 نے انہیں پیچھے چھوڑتے ہوئے چاند پر کامیابی کے ساتھ لینڈنگ کی

اشتہار
Back to top button