قومی
سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں فائرنگ تبادلہ، 3 دہشتگرد ہلاک
خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔حکام کے مطابق تھانہ حدود علی مسجد، علاقہ شاہ گئی میں سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی لاشوں کو جمرود اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشتگردوں میں سے 2 کا تعلق تحصیل باڑہ سے ہے جبکہ ایک کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے