فائیو سائیڈ ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان کو فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست
عمان کے شہر صلالہ میں کھیلے گئے فائیو سائیڈ ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارت کی ٹیم نے پینلٹی شوٹس پر روایتی حریف پاکستان کو 6-4 سے شکست دیکر فائنل جیت لیا تاہم اس کے باوجود پاکستان کی ٹیم نے فائیوسائیڈ ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، پاکستان کی ٹیم جسے پہلے کے پہلے ہاف کے اختتام پر تین دو کی برتری حاصل تھی۔
دوسرے ہاف میں توقعات کے مطابق کھیل پیش نہ کرسکی اور بھارت کی ٹیم کے راحیل کی جانب سے یکے بعد دیگرے دو گولوں سے مقابلہ فائنل وسل تک چار چار گول رہا، پینلٹی شوٹس پر پاکستان کی ٹیم ایک بھی پینلٹی سکور نہ کرسکی اور اسے بھارت کے ہاتھوں چھ چار سے شکست کا سامنا کرناپڑا۔
یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت کی ٹیم فائیو سائیڈ مقابلوں میں پاکستان کی ٹیم کو شکست دینے میں کامیاب ہوسکی ہے اس سے قبل ہونے والے دو مقابلوں میں وہ جیت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔