بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بھارت نے چاند پر قدم رکھا، پاکستانی نوجوان مریخ پر قدم رکھ سکتے ہیں، سراج الحق

 امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ایسٹ انڈیا کمپنی کے بعد برطانیہ نے ہمیں امریکہ کے حوالے کر دیا، آج ہماری معیشت امریکہ کے قبضے میں ہے۔راولپنڈی میں گرینڈ یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کلمہ کے نام پر ایک ملک تو بنا لیکن لوگوں کو حقوق نہیں ملے، لاکھوں لوگوں نے جام شہادت نوش کیا، لاکھوں لوگوں نے ہجرت کی، آج پاکستان ایسے حالات سے دوچار ہے کہ روزانہ فوجی جوان شہید ہو رہے ہیں، یہ دہشتگردی، خودکش دھماکے ہم پاکستان پر حملہ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے چاند پر قدم رکھا ہے، پاکستان کے نوجوان مریخ پر قدم رکھ سکتے ہیں، پاکستان کے 4 لاکھ سے زیادہ نوجوان ملک چھوڑ چکے، پاکستان کے 90 لاکھ نوجوان نشے میں مبتلا ہوچکے، 700 نوجوان ہیروئن کی وجہ سے ہر دن ملک میں مر جاتے ہیں، اتنا ایٹم بم خطرناک نہیں جتنا بڑا خطرہ قوم کے نوجوانوں کا مایوس ہونا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف کو نہیں مانتے، پاکستان کے عوام آئی ایم ایف کو ماننے کیلئے تیار نہیں ہیں، گزشتہ 5 سال میں جو پارٹیوں نے حکومت کی پاکستان کے امن کو تباہ کیا ہے، سکول مدرسہ اور مسجد محفوظ نہیں ہے، یہاں فوج اور پولیس محفوظ نہیں ہے۔

اشتہار
Back to top button