بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

گٹر میں گر کر کم سن بہن بھائی جاں بحق

رحیم یارخان میں گٹر میں گر کر کم سن بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کےمطابق واقعہ لیاقت پور کی شمس کالونی میں پیش آیا، جاں بحق بچوں کی عمریں 8 اور 10سال تھی۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ بچے گلی میں کھیلتے ہوئے گٹر میں گر ے۔دوسری جانب پشاور کے مختلف علاقوں میں کھلے مین ہولز شہریوں کے لیے وبال جان بن چکے  ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پشاور میں ایک لاکھ سے زیادہ مین ہولز ہیں، منشیات کے عادی چور سمیت کئی لوگ گٹروں کے ڈھکن چوری کرکے انہیں کباڑیوں پر فروخت کردیتے ہیں ۔

 انتظامیہ کا کہناہے کہ ڈھکن چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جو بڑے مین ہولز کے ڈھکن 20 ہزار اور چھوٹے مین ہولز کے ڈھکن 8 ہزار روپے میں فروخت کر دیتے ہیں۔

اشتہار
Back to top button