بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کیساتھ کھڑارہے گا، نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل تک کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے یہ بات آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے اسلام آباد میں ملاقات میں کہی۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑارہے گا۔انہوں نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی غیر مشروط حمایت کا یقین دلایا۔آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اشتہار
Back to top button