بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شمالی وزیرستان میں بم دھماکا، 11 افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں دہشت گرد  حملے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر ریحان گل کے مطابق دہشت گردوں نے ایک گاڑی کو بارودی مواد سے اڑایا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 11 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

حکام نے بتایاکہ گاڑی میں 13 مزدور سوار  تھے، دھماکے میں 2 افراد شدید زخمی ہوئے،  جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کواسپتال منتقل کردیاگیا۔حکام کا کہنا ہےکہ جاں بحق افرادکا تعلق جنوبی وزیرستان کی تحصیل مکین اور وانا سے تھا۔

اشتہار
Back to top button