بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سندھ کی 10 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

سندھ کی 10 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔گورنر ہاؤس میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر بھی شریک ہوئے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نگران کابینہ سے حلف لیا۔10 رکنی کابینہ میں بریگیڈیئر(ر) حارث نواز، یونس ڈھاگا، مبین جمانی، ڈاکٹر سعد خالد نیاز، ڈاکٹر جنید شاہ، راناحسین، ایشورلال، عمرسومرو، ارشد ولی محمد اور خدا بخش مری شامل ہیں۔

اشتہار
Back to top button