قومی
نگران وزیراعظم کے بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے
نگران وزیراعظم نے بیوروکریسی سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر تقرر و تبالے کردیئے۔ڈاکٹر کامران علی افضل فیڈرل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن، عبداللہ خان سبنبل ایڈیشنل سیکرٹری وفاقی وزارت داخلہ تعینات، حسن ناصر سیکرٹری واٹر ریسورسز کا تبادلہ کر کے سیکرٹری آئی ٹی تعینات کر دیا گیا۔
مومن آغا ایڈیشنل سیکرٹری انچارج پٹرولیم ڈویژن، ایڈیشنل سیکرٹری انچارج پٹرولیم ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کا تبادلہ کر کے سیکرٹری فوڈ لگا دیا، ڈاکٹر شہزاد خان بنگش سیکرٹری ہاؤسنگ، سید آصف حیدر شاہ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی لگا دیئے گئے۔
حمیرا احمد سیکرٹری ثقافت، سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضیٰ کا بھی تبادلہ کر دیا گیا، سیکرٹری واٹر ریسورسز داؤد بریچ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر گلگت بلتستان تعینات کر دیئے گئے۔