پاکستان کا قیام اللہ تعالیٰ کا برصغیر کے مسلمانوں پر احسان عظیم ہے، ملک طاہر رضا بگھور اور ملک محمد زبیر حیات اترا
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس پریزیڈنٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب ملک طاہررضا بگھور اور ایکس جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک محمد زبیر حیات اتراء نے کہا ہے کہ وطن عزیز اسلامی جمہوریہ ء پاکستان کا قیام اللہ تبارک و تعالیٰ کا برصغیر کے مسلمانوں پر احسان عظیم ہے ۔ وہ میڈیا سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پیارے ملک کے قیام کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے حضرت قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کی قیادت میں لازوال قربانیاں دیں ۔
انہوں نے کہا کہ آزادی اللہ تبارک و تعالی ا کی بہت بڑی نعمت ہے اورآزادی کی قدرو قیمت وہی قومیں جانتی ہیں جو محکوم ہیں ۔ ملک طاہررضا بگھور اور ملک محمد زبیر حیات اتراء نے کہا کہ 14اگست/ آزادی کے پر مسرت موقع پر ہم پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تبارک و تعالیٰ پاکستان کو دن دگنی رات چوگنی ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرے ۔ ایکس پریزیڈنٹ ڈسٹرکٹ بار اور ایکس جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار نے مزید کہا کہ مملکت خداداد اسلامی جمہوریہ ء پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے ہمیں من حیث القوم اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ۔