صدر کا صحت کے شعبے میں مصنوعی ذہانت کی اہمیت پر زور
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے صحت کے شعبے میں مصنوعی ذہانت کی اہمیت پر زور دیا ہے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ وہ لاہور کے شعبہ صحت میں منصوعی ذہانت اور مشین لرننگ کے حوالے سے ایک کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ صدرنے کہا کہ مصنوعی ذہانت، صحت اور ادویات کے شعبوں میں بہت بڑی امید ہے اور مستقبل میں ایک میڈیکل گریجویٹ اسے مریضوں کے علاج کے لئے بروئے کار لاسکے گا۔
President @ArifAlvi has emphasized the importance of artificial intelligence in the health sector to provide better facilities to people@PresOfPakistan #RadioPakistanhttps://t.co/zIDWshUTal pic.twitter.com/PygI74Clm9
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) August 10, 2023
عارف علوی نے کورونا وبا کے عرصے کی مثال دی جس میں پاکستان نے دستیاب اعدادوشمار کا کامیابی سے استعمال کیا اور کئی جانیں بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد خطے کے دوسرے ملکوں سے کم رہی۔ ا س سے پہلے صدر نے صحت کے شعبے میں ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے خدمات انجام دینے والے افراد اور اداروں کو ایوارڈ دیے۔