بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم نے لاہور میں کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

 وزیراعظم محمدشہبازشریف نے لاہورمیں پاکستان کڈنی اینڈلیورانسٹی ٹیوٹ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر وزیراعظم نے ہیپاٹائٹس کے مرض سے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے سے متعلق ایک مہم کابھی آغاز کیا۔

 

ہیپاٹائٹس کے بارے میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ یہ انسٹی ٹیوٹ مسلم لیگ نون کی حکومت کاعوامی خدمت کاایک بڑامنصوبہ ہے۔انہوں نے کہاکہ جنہیں انسانوں کی خدمت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے انہیں غریبوں کوصحت کی مفت سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کوشش کرنی چاہیے۔

 

وزیراعظم نے کہاکہ یہ ان کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ قائداعظم محمدعلی جناح کی سوچ کے مطابق کڈنی انسٹی ٹیوٹ جیسی صحت کی سہولتیں قائم کرکے عوام کی خدمت کریں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کڈنی اینڈلیورانسٹی ٹیوٹ میں آج تک مجموعی طورپرایک ہزار ٹرانسپلانٹ کئے گئے ہیں جو ایک اورسنگ میل ہے ۔

 

 

وزیراعظم نے کہاکہ کڈنی اینڈلیورانسٹی ٹیوٹ کے ٹرسٹ فنڈمیں اس وقت پندرہ ارب روپے موجود ہیں جن سے غریبوں کامفت علاج کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے وہ جگر کے مریضوں کو علاج کے لئے ہمسایہ ملکوں میں بھیجا کرتے تھے۔

مزید پڑھیے  لاہور میں دفعہ 144 نافذ، رینجرز کو طلب کرلیا گیا
Back to top button