بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

راجن پور میں تیز رفتار بس الٹ گئی، 5 جاں بحق

راجن پور کے علاقےفاضل پور  میں دوران ڈرائیونگ ڈرائیور کی آنکھ لگنے سے تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں 5 افراد جاں بحق  اور  20 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں، حادثے میں مجموعی طور 5 افراد جاں بحق اور 20 افراد شدید زخمی ہوئے۔

ڈسٹرکٹ انچارج ریسکیو ڈاکٹر اسلم کے مطابق فاضل پور میں ڈرائیور کو نیند آنےکی وجہ حادثہ پیش آیا۔

    حادثے کےبعد ریسکیو اہلکاروں نےلاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اور اور تحصیل اسپتال فاضل پور منتقل کر دیا ہے۔

    ڈاکٹر اسلم کا کہنا ہے کہ مسافر بس میں سوار افراد سخی سرور سے جیکب آباد جا رہے تھے کہ ان کی بس کو حادثہ پیش آ گیا۔

    اشتہار
    Back to top button