بسم اللہ الرحمن الرحیم

سیاست

پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کی سینئر نائب صدر سمیرا ملک بھی پارٹی چھوڑ گئیں

پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی سینیئرنائب صدرسمیرا ملک نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔سمیرا ملک نے ویڈیو بیان کے ذریعے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا اور کہا کہ 9 مئی کو قومی تنصیبات اور اداروں پر حملے کیے گئے اس کی مذمت کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے اور لاتعلقی کا اعلان کرتی ہوں۔ سمیرا ملک سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں ترجمان حکومت پنجاب رہ چکی ہیں۔

اشتہار
Back to top button