کاروباری ہفتے کا آخری دن، ڈالر کی اڑان جاری، بازار حصص میں مثبت رجحان
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 286 روپے 81 پیسے ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 1 روپے 66 پیسے مہنگا ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر ایک روپے 50 پیسے مہنگا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 291 روپے ہے، اوپن مارکیٹ میں رواں ہفتے ڈالر 7 روپے مہنگا ہوا۔
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران امریکی ڈالر 9 روپے 22 پیسے مہنگا ہوا، انٹر بینک میں گزشتہ ہفتے ڈالر 277 روپے 59 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج مثبت دن رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کاروباری دن میں 46122 پوائنٹس کی بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 522 پوائنٹس اضافے سے 45920 پر بند ہوا۔
حصص بازار میں 50 کروڑ 45 لاکھ سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 12 ارب روپے سے زائد رہی۔