بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

نیوزی لینڈ میں ویمن فٹ بال ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ سے قبل فائرنگ ، 2ہلاک

نیوزی لینڈ میں ویمن فٹ بال ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ سے قبل فائرنگ ، 2 شہری ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ویمن فٹ بال ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ سے قبل کھلاڑیوں کے قیام گاہ کے نزدیک ایک زیر تعمیر عمارت میں مسلح شخص نے فائرنگ کی۔

فائرنگ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے فٹبال ٹیموں کو ہوٹل سے نکلنے نہیں دیا۔ شہر کی کئی سڑکوں کو بند کرکے ٹرانسپورٹ کو معطل کردیا اور تمام فیری سروسز منسوخ کردی گئیں۔مسلح ملزم نے 2 نہتے شہریوں کو قتل کرنے کے بعد خود کو لفٹ کی شفٹ میں بند کرلیا اور ہوائی فائرنگ کرتا رہا۔ بعد ازاں اسی لفٹ سے ملزم کی لاش مل گئی۔ ممکنہ طور پر حملہ آور نے گولی مار کر خودکشی کرلی۔


وزیر اعظم کرس ہپکنز نے واقعے کے بعد ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب میں اعلان کیا کہ فائرنگ ایک شخص کا انفرادی عمل تھا۔ فٹ بال ٹورنامنٹ شیڈول کے مطابق جاری رہے گا۔

مزید پڑھیے  نامور بھارتی سیاست دان نوجوت سدھو کو ایک سال کی سزا
Back to top button