کھیل
ومبلڈن اوپن ویمنز فائنل میں نئی تاریخ رقم ہو گئی
ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کا ویمن ٹائٹل ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار ان سیڈڈ کھلاڑی چیک ری پبلک کی مارکیٹا وونڈروسووا نے جیت لیا۔لندن میں جاری و مبلڈن ٹینس کے ویمن ایونٹ کے فائنل میں تیونس کی انس جابر اور ان سیڈڈ کھلاڑی چیک ری پبلک کی مارکیٹا وونڈروسووا آمنے سامنے تھیں۔
فائنل میں بھی وونڈروسووا نے تجربہ کار کھلاڑی کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا اور اسٹریٹ میں فتح حاصل کی۔وونڈروسووا کی جیت کا اسکور 4-6 اور 4-6 رہا، وونڈروسووا ومبلڈن کی ویمن ایونٹ کی تاریخ میں ٹائٹل جیتنے والی پہلی ان سیڈڈ پلیئر ہیں۔
دوسری جانب انس جابر مسلسل دوسرے برس فائنل میں پہنچنے کے باوجود ٹائٹل نہ جیت سکیں، فائنل کے اختتام پر شہزادی کیٹ مڈلٹن نے انعامات تقسیم کیے۔