بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

خوشاب میں محرم الحرام سے قبل ڈی پی او کی ہدایت پر فلیگ مارچ

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)شائستہ ندیم ڈی پی او خوشاب کی ہدایت پر محرم الحرام کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے اور ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے فلیگ مارچ کیا گیا ۔ واضح رہے کہ ڈی پی او خوشاب کی ہدایت پر ضلع بھر محرم الحرام میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں۔ یادرہے کہ چند روزقبل ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر خوشاب شائستہ ندیم کی زیر صدارت ممبران امن کمیٹی، بین المذاہب آہم آہنگی کمیٹی اور لائسنس داران کی بھی ایک خصوصی میٹنگ منعقد کی گئ تھی جس میں محرم الحرام میں کئے جانے والے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔

اشتہار
Back to top button