بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

سلنڈر  پھٹنے سے عمارت گرگئی، 5 افراد جاں

جہلم میں جی ٹی روڈ پر 3 منزلہ ہوٹل میں سلنڈر  پھٹنے سے عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ملبے تلے دبے افراد کو  نکالنے کے لیے ریسکیو  آپریشن جاری ہے

ملبے تلے 25  افراد کے دبے ہونےکا خدشہ تھا، اب تک 15  افراد کو  ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہےکہ ملبے سے 5 افرادکی لاشیں نکالی گئی ہیں،لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

اشتہار
Back to top button