علاقائی
آدھی کوٹ نہر میں ڈوبنے والے شخص کی لاش ریسکیو نے تلاش کرکے ورثا کے حوالے کردی
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ریسکیو کنٹرول روم خوشاب کو مورخہ 6 جون 2023 کو ایمرجنسی کال موصول ہوئی کالر کے مطابق آدھی سرگل کا رہائشی 25 سالہ محمد عرفان جو کہ ذہنی معذور بتایا جاتا ہے نے تحصیل نورپور تھل آدھی کوٹ ہیڈ کی مقام پر نہر میں چھلانگ لگا دی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید کے زیر نگرانی واٹر ریسکیو ٹیمز نے جائے وقوعہ پر ریسپانس کیا اور عینی شاہدین سے متاثرہ شخص کی ڈوبنے والی جگہ کی نشاندہی کی واٹر ریسکیو ٹیم نے انسیڈنٹ کمانڈر کی ہدایات پر سکوبا سرچ،لائن سرچ، بورڈ سپننگ اور اینکر سرچ کے ذریعے باڈی کی تلاش کی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوسرے روز جائے وقوعہ سے 6 کلومیٹر کے فاصلہ پر ریسکیو ٹیم نے باڈی تلاش کر کے لواحقین کے حوالے کر دی جائے وقوعہ پر انسیڈینٹ کمانڈ پوسٹ بھی قائم کی گئی۔۔۔