حادثات و جرائم
سرگودھا مسافر وین میں گیس سلنڈرپھٹنے سے 7 افراد جاں بحق
مسافر وین میں گیس سلنڈرپھٹنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ سرگودھا کے علاقے بھلوال میں پیش آیا جہاں مسافر وین میں گیس سلنڈرپھٹ گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایمبولینس موقع پر پہنچ گئے جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ وین میں21 مسافر سوار تھے ، سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب وین مسافروں کو لے کر بھلوال سے کوٹ مومن جارہی تھی۔دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مسافر وین میں سلنڈرپھٹنے کے واقعے کانوٹس لیتے ہوئےکمشنر اور آر پی او سرگودھا سےرپورٹ طلب کرلی۔محسن نقوی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے زخمیو ں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔