بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

لیبیا کی عدالت نے انسانی اسمگلنگ کے جرم میں تین افراد کو سزا سنا دی

لیبیا کی عدالت میں انسانی اسمگلنگ کے جرم میں تین افراد کو سزا سنادی گئی ہے۔عدالت نے انسانی اسمگلنگ کے ایک مجرم کو عمر قید جبکہ 2 کو 20، 20 سال قید کی سزاسنائی۔مجرموں کی شناخت اور قومیت کے بارے میں نہیں بتایا گیا تاہم انسانی اسمگلنگ کے کیس میں پہلی بار لیبیا میں کسی کو سزا سنائی گئی ہے۔

جنگ زدہ لیبیا میں تارکین وطن سے بدسلوکی پر تنقید ہوتی رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 14 جون بروز بدھ کو لیبا سے تارکین وطن کو لیکر روانہ ہونے والی ماہی گیر کشتی یونان کے ساحلی علاقے میں ڈوب گئی تھی۔

کشتی میں پاکستانی، مصری، شامی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 750 تارکین وطن سوار تھے، کشتی پر سوار پاکستانیوں کی تعداد 400 کے قریب بتائی گئی تھی۔ کشتی ڈوبنےکے بعد 104 افراد کو بچالیاگیاتھا جن میں سے 12 کا تعلق پاکستان سے ہے۔

اشتہار
Back to top button