بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

کشمیری مسلمانوں کو سری نگرکی تاریخی جامع  مسجد میں نماز عید اداکرنے سے روک دیا گیا

مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسز کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔قابض بھارتی فورسز نےکشمیری مسلمانوں کو سری نگرکی تاریخی جامع  مسجد میں نماز عید ادا نہیں کرنے دی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے جامع مسجد کے مرکزی دروازے کو تالا لگا دیا، بھارتی فوج نے سری نگر اور ضلع اسلام آباد کی عیدگاہ میں بھی نماز ادا نہیں کرنے دی ۔بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف کشمیریوں کا احتجاج  روکنے کے لیے کئی  علاقوں میں بھارتی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے۔قابض انتظامیہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی پابندیاں عائد کردی ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے جامع مسجد میں نماز  عید ادا کرنے سے روکنے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔حریت کانفرنس کا کہنا ہےکہ نماز عیدکی ادائیگی سے روکنا دینی امور  میں صریح مداخلت ہے۔

اشتہار
Back to top button