بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آصف علی زرداری دبئی روانہ، نواز شریف سے ملاقات کا امکان

سابق صدر آصف علی زرداری دبئی روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری خصوصی طیارے کے ذریعےکراچی سے دبئی روانہ ہوئے۔ ذرائع نے بتایاکہ سابق صدر دبئی میں چند روز قیام کرینگے اور دبئی میں ان کی نواز شریف سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

 دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف بھی دبئی میں موجود ہیں اور وہ گزشتہ روز دبئی پہنچے تھے۔نواز شریف کو دبئی حکومت کی جانب سے خصوصی پروٹوکول فراہم کیا جا رہا ہے۔

 نواز شریف آج رائل فیملی اور بزنس کمیونٹی کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں مریم نواز بھی اپنے والد کے ہمراہ ہوں گی۔نواز شریف دبئی میں قیام کے بعد ابوظبی اور سعودی عرب جائیں گے، نواز شریف سعودی عرب میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کے بعد دوبارہ دبئی آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیاست کا مرکز ابھی دبئی رہے گا جس کے لیے کئی سیاسی رہنماؤں کی دبئی آمد کا امکان ہے، دبئی میں اگلے چند دنوں میں نواز شریف سے سیاسی رہنماؤں کی بیٹھکیں متوقع ہیں۔

مزید پڑھیے   سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کاروباری جلعسازی کے 34 الزامات عائد
Back to top button