بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر مملکت نے تربیت یافتہ پیرا میڈیکل سٹاف کی سہولت کے بل 2023 کی توثیق کر دی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تربیت یافتہ پیرا میڈیکل سٹاف کی سہولت کے بل 2023 کی توثیق کردی جس کے تحت اسلام آباد کے سرکاری اور نجی سکولوں میں بچوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کیلئے تربیت یافتہ پیرا میڈکل سٹاف کی دستیابی لازمی قرار دی گئی ہے۔ منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق اسلام آباد کے تمام نجی سکول اپنے احاطے میں حسب ضرورت بچوں کو میڈیکل امداد کی فراہمی کیلئے پیرا میڈیکل سٹاف کی دستیابی یقینی بنائیں گے۔وفاقی حکومت تمام سرکاری سکولوں میں حسبِ ضرورت بچوں کو میڈیکل امداد کی فراہمی کیلئے پیرا میڈیکل سٹاف کی دستیابی یقینی بنائے گی۔ خلاف ورزی کی صورت میں پہلی وارننگ کے بعد ایک لاکھ تک جرمانہ اور بعد میں 6 ماہ تک قید کی سزا دی جا سکے گی ۔صدر مملکت نے بل کی توثیق آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت کی ہے۔

مزید پڑھیے  عدالت میں سخت الفاظ کا استعمال، مرتضی ٰ وہاب کو مہنگا پڑ گیا
Back to top button