بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداران کا انتخاب مکمل

گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات مورخہ 17 جون بروز ہفتہ بمقام پریمیم لاء کالج میں منعقد ہوئے جس میں گوجرانوالہ کے قومی اور بین الاقوامی سطح کے ویٹ لفٹرز کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی انمیں پاکستان کے واحد تمغہ امتیاز ویٹ لفٹر جناب شجاع الدین ملک کے علاوہ سول سوسائٹی اور اس کھیل سے محبت رکھنے والے افراد کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔
چیف الیکشن کمیشن کے فرائض دو مرتبہ اولمپئین کا اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے واحد سنئیر ترین ممبر جناب اعظم میاں نے ادا کئے انکے ساتھ ممبر جناب محمد زبیر یوسف بٹ، انٹرنیشنل ریفری اور ممبر جناب اسلم خان ایڈووکیٹ انٹرنیشنل ویٹ لفٹر نے الیکشن کے مکمل انعقاد میں معاونت کی۔


انٹیرم کمیٹی کی طرف سے ڈاکٹر حافظ ظفر اقبال صاحب، پروفیسرخضر حیات راجہ اور جناب انجم روحیل بٹ ، طارق اعظم اور جناب عمران علی بٹ نے شرکت کی اور اپنی نگرانی میں غیر جانبداری سے اور شرکاء کی باہمی رضامندی سے تمام پراسیس احسن انداز میں مکمل کروایا۔

نامزد ہونے والے نئے پیٹرنز کی تفصیل کچھ اسطرح ہے۔
چیف پیٹرن جناب اسلم خان نیشنل چیمپئن اینڈ انٹرنیشنل ویٹ لفٹر
پیٹرن جناب محمد شریف نیشنل چیمپئن اینڈ انٹرنیشنل ویٹ لفٹر
پیٹرن جناب عاطف ڈار صاحب نیشنل چیمپئن اینڈ انٹرنیشنل ویٹ لفٹر
نئے الیکٹ ہونے والے عہدیدارانکے نام اسطرح ہیں
صدر جناب عتیق الرحمن بٹ نیشنل چیمپئن
سینئر وائس پریزیڈنٹ جناب امتنان بٹ نیشنل ویٹ لفٹر
وائس پریزیڈنٹ محترمہ فرزانہ بٹ صاحبہ
وائس پریزیڈنٹ جناب راشد آسی ایڈووکیٹ
سیکریٹری جناب سہیل بٹ نیشنل چیمپئن
ایسوسی ایٹ سیکریٹری جناب علیم الدین ملک نیشنل ویٹ لفٹر
خزانچی جناب شاہزیب بٹ نیشنل چیمپئن
ایگزیکٹو ممبرز میں
1۔ جناب ظہیر الدین ملک صاحب انٹرنیشنل ویٹ لفٹر
2۔ جناب فہد بٹ صاحب نیشنل ویٹ لفٹر
3۔جناب اورنگزیب بھٹی صاحب نیشنل چیمپئن
4۔ قاسم بٹ صاحب نیشنل ویٹ لفٹر
5۔ محمد ندیم بٹ نیشنل چیمپئن شامل ھیں،

ڈاکٹر حافظ ظفر اقبال نے گوجرانوالہ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے نئے منتخب ہونے والے تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور محنت سے کھلاڑیوں کو آگے لانے اور ملک کا نام روشن کرنے پر زور دیا اور ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا انہوں نے اپنی گفتگو میں نوجوانوں کو ڈوپنگ کی لعنت سے پاک رکھنے کا بھی کہا کہ نوجوان نسل کو اس سے دور رکھیں اور اسکے زہنی اور جسمانی نقصانات سے آگاہی دیں۔ کیونکہ ڈوپنگ کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے گزشتہ سال پاکستان کے جھ ویٹ لفٹرز مثبت ہونے سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے جو ابھی تک سمبھل نہیں پائی ہے۔

اشتہار
Back to top button