بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

9مئی واقعات کے کیس فوجی عدالتوں میں چلنے کے میں بارے آگاہ ہیں، امریکا

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں مبینہ طور پر ملوث شہریوں کے کیس فوجی عدالتوں میں چلانے کی رپورٹس سے آگاہ ہیں۔میتھیو ملر  نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی حکام سے کہتے ہیں کہ آئین کے مطابق سب کے لیے جمہوری اقدار اور قانون کی حکمرانی کی عزت کریں۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق، جمہوریت، صحافیوں کی سیکیورٹی اور قانون کی پاس داری پر اعلیٰ پاکستانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔روسی تیل کی خریداری کے سوال کا جواب دیتے ہوئے میتھیو ملر نے کہا کہ واضح کرتے آئے ہیں کہ ہر ملک کو اپنی توانائی کی ضروریات کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روسی تیل مارکیٹ ریٹ سے نہایت سستے داموں فروخت کیا گیا ہے، امریکا اور اتحادیوں نے جو حد مقرر کی، اس سے روسی تیل کی قیمت گری۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ہمارا اندازہ ہے کہ اس سے روس 100 بلین ڈالر کے اضافی ریوینیو سے محروم رہا، جو جنگ میں لگ سکتا تھا.ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے روسی توانائی کی ایکسپورٹ پر پابندیاں نہیں لگائیں۔

مزید پڑھیے  پاکستان نے رعایتی نرخوں پر روس سے خام تیل کی خریداری کا پہلا آرڈر دے دیا
Back to top button