حادثات و جرائم
موٹرے وے ایم تھری پر بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق
موٹر وے ایم تھری پر افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق شیخوپورہ موٹروے پر فیض پور انٹرچینج کے قریب بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 4 افراد جاں بحق جبکہ 30 شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس ملتان سے سیالکوٹ جا رہی تھی جبکہ بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔