بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز جوڑا کلاں ایسٹ احتشام اشرف کے اعزاز میں پروقار تقریب کا اہتمام

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز جوڑا کلاں ایسٹ احتشام اشرف کے اعزاز میں مرکز جوڑا کلاں کے اساتذہ کرام کی طرف سے مقامی ھوٹل پل لنگر والا پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسراحتشام اشرف نے اپنے سب ڈویژن کے تمام ٹیچرز کی محبت ومروت کو شاندار الفاظ سراہا۔ اس پروقار تقریب میں اشفاق احمد چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ خوشاب ، ملک فضل الٰہی فضل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سکولز خوشاب اور فیض ملک حسن ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپور تھل نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔ اساتذہ کرام کا کہناتھا کہ ھم اپنے افسران بالا کا اس پروقارتقریب میں خصوصی طورپر شرکت کرنےپر صمیم قلب سے سپاس گزار ھیں کیونکہ ان کی آمد سے جہاں اس شاندار تقریب کی رونق دوبالا ہوئ ہے وہاں اساتذہ کرام کی بھی عزت افزائ ہوئ ہے ۔اس موقع پرحاجی محمد رمضان برھان نے دیگر جملہ شرکاءے تقریب کا بھی تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اشتہار
Back to top button