علاقائی
خوشاب کے نائب خطیب مولانا اکمل عباس کو سکیل 14میں ترقی دے دی گئی
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب نے خوشاب کے نائب خطیب مولانا اکمل عباس کو سکیل نمبر 12سے بطور خطیب سکیل نمبر 14میں ترقی دے دی ہے۔اِس سلسلے میں ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کا باقاعدہ اجلاس منعقد ہوا۔کمیٹی نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں پنجاب میں تعینات مختلف نائب آئمہ/ خطباء سکیل نمبر 12سے (دیو بند مکتبہ فکر)کو بطور خطباء /آئمہ سکیل نمبر 14میں ترقی کی سفارشات کیں۔جن میں ضلع خوشاب سے تعلق رکھنے والے مرکزی جامع مسجد خوشاب کے خطیب امام مولانا اکمل عباس بھی شامل ہیں۔