ملک عمر دراز برہان کی پاکستانی کمیونٹی کے ہمراہ دیار غیر میں یوم تکریم شہداءپاکستان کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار میں شرکت
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) فخر خوشاب نامور سماجی شخصیت ملک عمر دراز برہان کی پاکستانی کمیونٹی کے ہمراہ دیار غیر میں یوم تکریم شہداءپاکستان کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار میں شرکت ،شہداء پاکستان کی لازوال قربانیوں پر زبردست خراج تحسین اور افواج پاکستان کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی ۔ وطن عزیز اسلامی جمہوریہ ء پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں بھی یوم تکریم شہداء پاکستان کی مناسبت سے سیمینارز، ریلیوں، کانفرنسوں ، اور دیگر تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے ، اس حوالے سے پیرس /فرانس میں بھی پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی طرف سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں فخر خوشاب نامور سماجی شخصیت ملک عمردراز برہان نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ملک عمر دراز برہان نے کہا کہ جب بھی وطن پر کوئی آزمائش کا موقع آیا تو ہماری فوج نے سینہ تان کر دشمن کا منہ توڑ جواب دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے ۔ یوم تکریم شہداء پاکستان سیمینار کی نظامت کے فرائض چوہدری نعیم اختر نے بطریق احسن سر انجام دیے ۔ سمینار کو آرگنائز کرنے کے لیے راجہ علی اصغر، راجہ افراساب، سردار ظہور اقبال ،چوہدری نعیم اختر ،حاجی نثار احمد ،افضل لنگاہ ، نوید پکھووال، اور روحی بانو نے بھرپور کردار ادا کیا۔ تقریب سے آرگنائزرز سیمینار سمیت یوسف خان، عدیل خان، مرزا عتیق ، قاضی عامر لطیف، صاحبزادہ عتیق الرحمان، مرزا خالد بشیر ،حاجی محمد اسلم، حاجی نثار اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب کے آخر میں افواج پاکستان کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے دعا مانگی گئی اور یوم تکبیر کے حوالے سے 25 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔