بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین خوشاب میں میٹنگ بسلسلہ”آن لائن اپلوڈنگ آف کالج ڈیٹا ” کا انعقاد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین خوشاب میں میٹنگ بسلسلہ”آن لائن اپلوڈنگ آف کالج ڈیٹا ” منعقد ہوئی جس کا آغاز تلاوت کلام پاک ا ور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض مس کوثر پروین (اسسٹنٹ پروفیسر اردو) نے ادا کیے ۔ میٹنگ میں سرگودھا ڈویژن کے پبلک اور پرائیویٹ کالجز کے پرنسپل صاحبان اور فوکل پرسنز نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر پبلک انسٹریکشن۔ پروفیسر ڈاکٹر سید انصر اظہر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خصوصی شرکت کی میزبان کالج کی پرنسپل مسز حفصہ حبیب اور ان کے سٹاف کی طرف سے ڈی پی آئی کالجز پنجاب کا بہت پرجوش استقبال کیاگیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے ۔یہ میٹنگ دو سیشنز پر مشتمل تھی پہلا سیشن پبلک کالجز کے پرنسپل صاحبان اور فوکل پرسنز کے ساتھ جبکہ دوسرا سیشن پرائیویٹ کالجز کے پرنسپل صاحبان اور فوکل پرسنز کے ساتھ تھا۔۔ڈائریکٹر آئی ٹی عبدالحمید نے کالج ڈیٹا اپلوڈنگ کے حوالے سے تفصیلاً بات کی ۔اس میٹنگ میں ڈائریکٹر کالجز سرگودھا سرفراز احمد گجر ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز خوشاب امتیاز احمد سوبھی ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز میانوالی عزیز اللہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بھکر غلام رسول بھی شریک ہوئے ۔
میزبان کالج کی پرنسپل مسز حفصہ حبیب نے اس موقع پر تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔ اور اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ٹاسک ٹیم ورک کے بغیر مکمل نہیں ہوتا میرے پاس ایسی ٹیم ہے جو کالج کی ترقی اور بہتری کے لئے ہر آن کوشاں ہے ۔
یہ میٹنگ کامیابی سے ہمکنار ہوئی آنے والے تمام معزز مہمانوں نے کالج انتظامیہ اور سٹاف کی اس کاوش کو بہت سراہا اور ستائشی الفاظ سے نوازا۔

Back to top button