بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور کوئٹہ سترہ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور پچیس، کراچی تیس، پشاور بیس، گلگت دس، مری بارہ اور مظفر آباد پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہندوستانی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے موسم کی پیش گوئی کے مطابق سری نگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں، بارہمولہ، جموں میں جزوی طور پر ابر آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ اور بارہمولہ آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں اکیس، لیہہ ایک، اننت ناگ اور شوپیاں نو ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید پڑھیے  بھارت پاکستان امریکا تعلقات پر تبصرے سے گریز کرے، دفتر خارجہ
Back to top button