8اور 9 مئی کو پی ٹی آئی قیادت کے بلوائیوں سے رابطوں کا چونکا دینے والا ریکارڈ سامنے آگیا

8 اور 9 مئی کو پی ٹی آئی قیادت اور  بلوائیوں کے درمیان رابطوں کے حوالےسے چونکا دینے والا ریکارڈ سامنے آیاہے۔ٹیکنیکل تجزیے اور جیوفینسنگ سے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت اور بلوائیوں کےدرمیان رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔جیو فینسنگ ریکارڈ سے حاصل معلومات کے مطابق حساس تنصیبات پر حملوں کا منصوبہ مبینہ طورپر8 مئی کوزمان پارک میں تیار کیاگیا۔

ریکارڈ سے پتا چلا کہ 8 مارچ کو زمان پارک اور 9 مئی کوجناح ہاؤس بلوےمیں 154 موبائل نمبرز سامنےآئے، 215 کالرز 9 مئی کو 6 رہنماؤں کے ساتھ رابطوں میں رہے۔عمران خان کے  گھر زمان پارک سے 6 اہم شخصیات سے روابط کاریکارڈسامنےآیا، جن میں یاسمین راشد، حماد اظہر، محمودالرشید، اعجازچوہدری، اسلم اقبال اور مراد راس بلوائیوں سے رابطوں میں رہے۔

ریکارڈ کے مطابق  75 بار موبائل فون رابطوں کے ساتھ محمود الرشید سرفہرست ہیں،  یاسمین راشد کا رابطہ بذریعہ کالز 41بار ہوا اور حماد اظہرکے موبائل نمبر سے 10 کالز شرپسندوں کو کی گئیں۔اعجاز چوہدری کی جانب سے کی جانے والی 50 کالزریکارڈ میں آئیں جب کہ اسلم اقبال نے 16اور مراد راس نے 23کالزجناح ہاؤس میں موجودبلوائیوں کوکیں۔

Exit mobile version