بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

کندھ کوٹ میں ڈاکوئوں کا پولیس موبائل پر حملہ، دو اہلکار شہید

کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے پولیس موبائل پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کو  تشویشناک  حالت میں سکھر منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔دوسری جانب کشمور کے مختلف علاقوں سے ایک بچے سمیت 4 افراد کو اغواء کر لیا گیا، علاقے سے ایک ماہ میں مغویوں کی تعداد 32 ہوگئی۔شہر میں اغوا ءکی وارداتوں کے خلاف شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

اشتہار
Back to top button