بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان کی طبیعت ناساز، شوکت خانم میں 4 گھنٹے طویل طبی معائنہ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا معدے میں تکلیف کے باعث شوکت خانم اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کو سخت سکیورٹی کے حصار میں زمان پارک لاہور سے شوکت خانم اسپتال لایا گیا تھا۔ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان دوپہر سے معدے میں تکلیف محسوس کر رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت خانم اسپتال میں ڈاکٹروں کی جانب سے  عمران خان کا 4 گھنٹے تک طبی معائنہ کیا گیا۔عمران خان معدے میں تکلیف کے باعث 4 گھنٹے  اسپتال رہے تاہم طبی معائنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی شوکت خانم اسپتال سے واپس زمان پارک پہنچ گئے۔

Back to top button